ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تصادم میں 1 پولیس کانسٹیبل اور 2 مجرم زخمی

تصادم میں 1 پولیس کانسٹیبل اور 2 مجرم زخمی

Sun, 21 Aug 2016 20:16:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بیرونی دہلی کے روہنی علاقے میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان تصادم میں ایک پولیس کانسٹیبل اور دو مجرم زخمی ہوگئے۔یہ تصادم آج صبح تقریباََساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور اس میں دونوں فریق کی جانب سے کئی راؤنڈ گولیاں چلی۔بیرونی دہلی کے پولیس کمشنر وکرمجیت سنگھ نے کہاکہ روہنی کے سیکٹر- 24میں پولیس ٹیم اور مجرموں کے گروپ کے درمیان تصادم ہوا جس میں کانسٹیبل پردیپ کو ران میں گولی لگ گئی ہے جبکہ دو مجرم سدھیر اور وجے بھی زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کا اسپتا ل میں علاج چل رہا ہے۔افسر نے بتایا کہ پولیس پانچ مجرموں سنجے، فرمان، سنی ، سدھیر اور وجے کوپکڑنے میں کامیاب رہی ہے۔


Share: